12 جولائی، 2023، 2:36 PM

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرقی سمندر میں گرا۔

رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل نے ایک گھنٹے سے زائد پرواز کی جس کے بعد وہ سمندر میں گرا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل 74 منٹ تک فضا میں رہا جس کا وقت مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ کیے گئے میزائلوں سے چند منٹ زیادہ ہے۔

News ID 1917765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha